19 جولائی 2011 - 19:30

لیبیا کے انقلابیوں نے نیٹو کی کارکردگي پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے انقلابیوں نے قذافی اور نیٹو کے ہاتھوں عام شہریوں کے قتل عام پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ اس پورٹ کے مطابق نیٹو بغیر کسی ھدف کے طرابلس پربمباری کررہی ہے جبکہ قذافی کے توپخانے بھی مسلسل شہری آبادیوں کو نشانہ بنارہےہیں اور ہرروز ان حملوں میں متعدد انقلابی جاں بحق اور زخمی ہورہے ہیں۔ انقلابیوں کا کہنا ہےکہ نیٹو کے طیاروں کی پرواز کے باوجود قذافی کے حملے جاری رہتےہيں اور نیٹو کچھ بھی نہیں کرتی ہے۔ انقلابی دھڑے طرابلس سے دو گھنٹے کے فاصلے پرہیں اور انہیں شہر میں داخل ہونے کےلئے قذافی کے توپخانوں کو تباہ کرنے کی ضرورت ہے اور یہ کام نیٹو کو انجام دینا چاہیے لیکن نیٹو کچھ نہیں کررہی ہے ۔ انقلابیوں کا کہنا ہےکہ وہ رمضان المبارک سے پہلے جنگ میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن نیٹو کچھ اس طرح سے حملے کررہی ہےکہ اسمیں صرف عام شہریوں کا جانی نقصان ہورہا ہے۔ ...............

/169